مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کا دفاع کرتے ہوئے
آج کہا کہ کانگریس نے ان کے رین کوٹ والے بیان کا غلط مطلب نکالا ہے۔مسٹر سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر مودی کے رین کوٹ والے
بیان کا مطلب
تھا کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کے وزیراعظم کے عہدے پر مدت کار کے
دوران تمام گھوٹالے ہوئے لیکن انہوں نے اپنے آپ کو اس سے بچاکررکھا لیکن
کانگریس نے بلا وجہ اس پر ہنگامہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کا سبھی احترام کرتے ہیں۔